فعل مستقبل مطلق
فقروں کی نشانی: اردو فقروں کے آخر میں گا، گی، گے، وغیرہ آتا ہے۔ جبکہ انگریزی فقروں میں فاعل کے بعد Shall/will کے بعد فعل کی پہلی فارم استعمال ہوتی ہے۔
بنانے کا طریقہ : فاعل کے بعد Shall/will اور پھر فعل کی پہلی فارم استعمال ہوتی ہے۔ I اور We کے بعد Shall اور باقی تمام فاعلوں کے ساتھ will استعمال ہوتا ہے۔ لیکن آج کل تمام فاعلوں بمح I اور We کے ساتھ will استعمال ہوتا ہے۔
منفی اور سوالیہ فقرے بنانے کا طریقہ : فقرے میں دیئے گئے Shall یا Will کے فوراً بعد not لگا دیں تو فقرہ منفی بن جاتا ہے اور اگر will یا shall کو فقرے کے شروع میں لگا دیں تو فقرہ سوالیہ بن جاتا ہے۔ منفی سوالیہ فقرے کے لئےshall یا will کے بعد فاعل اور پھر not اور پھر اصل فعل استعمال کریں۔
بعض اوقات ہم will not کی بجائے won't اور shall notکی بجائے shan't استعمال کرتے ہیں۔ مزید I shall کی l'lI اور we will کی جگہ you will_ we'll کی بجائے He will _You'llکی بجائے she Will_ he'll کی بجائے it will _She'llکی بجائے کی it'll اور they willکی بجائے they'll لکھتے ہیں۔
نوٹ: اس کو مزید سمجھنے کے لیے ٹیبل نمبر 9 کا مطالعہ کریں۔
فارمولے:
Sub + will/shall + V(1st) + Obj.
Sub + not + will/shall + V(1st) + Obj.
Will/Shall + S + V(1st) + Obj?
Will/Shall + S + not + V(1st) + Obj?
Table No. 9
Affirmative negative Interrogative
I shall come. I shall not come. Shall i come?
We shall come. we shall not come. Shall we come?
You will come. you will not come. will you come?
He will come. He will not come. Will he come?
She will come. She will not come. will she come?
It will come. it will not come. will it come?
They will come. They will not come. will they come?
یہ فعل کہاں استعمال ہوتا ہے؟
یہ Tense ایسے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو زمانہ مستقبل میں ہونے ہوں یا کرنے ہوں لیکن کام کا کرنا اور ہونا یقینی نہیں ہوتا۔ مثلاً:
میں مارکیٹ جاؤں گا۔
I shall go to market.
وہ یہاں آئے گا۔
He will come here.
ہم اکھٹے کھیلیں گے۔
We shall play together.
مفروضے اور شک کے اظہار کے لئے بھی یہ ٹینس استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً :
شاید وہ آئے گا۔
Perhaps he'll come.
اسے غالباً معلوم نہیں ہو گا۔
He probably won't know.
وہ اس وقت کہاں ہو گا؟
Where will he be now?
۔I اور we کے ساتھ اگر will لگا دیں تو یہ ارادہ ظاہر کرتا ہے۔ مثلاً:
میں وہاں ہی یوں ہوں گا۔
I will be there.
میں آپ کو بتا دوں گا۔
I will tell you.
ہم وہاں آسکیں گے۔
We will come there.
۔if-clause اور time- clause کے بعد بھی یہ ٹینس استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً:
اگر وہ آئے گا تو میں آپ کو اطلاع دوں گا۔
If he comes, I'll inform you.
اگر وہ آجائے گا تو میں اس کو بتا دوں گا۔
When he leaves, I'll tell him.
جونہی ہوائی جہاز اترتے گا تو سب باہر نکلیں گے۔
As soon as the plane lands, everyone Will get out.
2 Comments
nyc
ReplyDeleteThanks
ReplyDelete