فعل حال جاری
فقروں کی نشانی:اردو فقروں کے آخر میں رہا ہے،رہے ہیں، رہا ہوں، رہی ہے، وغیرہ آتا ہے۔ جبکہ انگریزی فقروں میں فاعل کے بعدis/are/am اور پھر فعل کی پہلی فارم کے ساتھing کا استعمال ہوتا ہے۔
بنانے کا طریقہ: فاعل کے مطابقis یاam یاare کے بعد فعل کی پہلی فارم کےساتھ ing کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اگر فعل کے آخر میں e آئے تو e کو ہٹا کر ing لگائیں۔
منفی اور سوالیہ فقرے بنانے کا طریقہ: اگر فقرے میں دئیے گئےis یا are یا am کے فوراً بعدnot لگا دیں تو فقرہ منفی بن جاتا ہے۔اگر is یا are یا am کو فقرے کے شروع میں لگا دیں تو فقرہ سوالیہ بن جاتا ہے۔
منفی سوالیہ فقرے کے لئےis/are/am کے بعد فاعل اور پھر not اور پھر اصل فعل استعمال کریں۔
بعض اوقات ہم is not کی بجائے isn't و are not کی بجائےaren't اور am not بجائے ain't لکھتے ہیں۔
اسی طرحI am کی بجائےwe are " i'm کی بجائے you are " We'reکی
بجائے they are " You're " کی بجائے He is the're کی بجائ He's اور She isکی بجائے she's بھی لکھا جاتا ہے۔
نوٹ: اس کو مزید سمجھنے کے لیے ٹیبل نمبر 2 کا مطالعہ کریں۔
:فارمولے
Sub + is/are/am + V (1st) + ing + Obj
Sub + is/are/am + not + V(1st) + ing + Obj
Is/Are/Am + Sub + V(1st) + ing + obj?
Is/Are/Am + S + not + V(1st) + ing + Obj?
Table No 2
یہ فعل کہاں استعمال ہوتے ہیں؟
یہ ایسے کاموںں میں استعمال ہوتا ہے۔ جو موجودہ وقت میں ہو رہے ہوں۔ یعنی جب بات ہو رہی ہو تو اس وقت کام بھی جاری ہو۔ مثلاً:
Ahmed is getting ready.
احمد تیار ہو رہا ہے۔
I am making food.
میں کھانا بنا رہی ہوں۔
They are watching T.V.
وہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔
یہ tense مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جب کوئی پروگرام پہلے سے طے ہو یا پکا پروگرام ہو اور وقت کا ذکر ہو تو مستقبل کے لیے shall/will کی بجائے اس فعل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاََ:
We are going to karachi next Sunday.
ہم اگلے اتوار کو کراچی جائیں گے۔
He is taking the exam tomorrow.
کل وہ امتحان دے گا۔
I am going to movies tonight.
میں آج رات فلم دیکھوں گا۔
یہtense ایسے کاموں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں جو آج کل ہو رہے ہوں۔ مثلاً:
I am learning English.
میں انگلش سیکھ رہا ہوں۔
She is going to work now-a-days.
وہ آج کل کام پر جا رہی ہے۔
They are working hard these days.
وہ آج کل محنت کر رہے ہیں۔
0 Comments