فعل حال مطلق
فقروں کی نشانی: اردو فقروں کے آخر میں لیا ہے، گیا، کیا، کھایا، دیا تھا، لیا تھا، گیا تھا، کھایا تھا، کیا تھا، وغیرہ آتا ہے۔
انگریزی فقروں کے آخر میں فاعل کے بعد فعل کی دوسری فارم استعمال ہوتی ہے۔
بنانے کا طریقہ: کوئی بھی فاعل ہو اس کے بعد فعل کی دوسری فارم استعمال کرتے ہیں۔
منفی اور سوالیہ فقرے بنانے کا طریقہ: فاعل کے بعد did not لگا کر فعل کی پہلی فارم استعمال کرنے سے فقرہ منفی بن جاتا ہے۔ اگر Did کو فقرے کے شروع میں لگا کر فاعل اور فعل کی پہلی فارم لگائیں تو فقرہ منفی بن جاتا ہے۔
یاد رکھیں: نفی اور سوالیہ فقرے میں ہمیشہ فعل کی پہلی فارم استعمال ہوتی ہے کیونکہ Did بذاتِ خود do کی دوسری فارم ہے۔ اس لئے منفی اور سوالیہ فقرے کے لئے فقرے کے شروع میں Din اور پھر فاعل، پھر not اور پھر فعل کی پہلی فارم استعمال کریں۔
بعض اوقات ہم did not کی بجائے didn't لکھتے ہیں۔
نوٹ: اس کو مزید سمجھنے کے لیے ٹیبل نمبر 5 کا مطالعہ کریں۔
فارمولے:
Sub + V(2nd) + Obj.
Sub + did + not + V(1st) + Obj.
Did + Sub + V(1st) + Obj ?
Did + Sub + not + V(1st) + Obj?
Table No. 5
AFFIRMATIVE NEGATIVE INTERROGATIVE
I went to bazar. I did not go to bazar. Did i go to bazar?
We went go to bazar. We did not go to bazar. Did we go to bazar?
You went to bazar. You did not go to bazar. Did you go to bazar?
He went to bazar. He did not go to bazar. Did he go to bazar?
She went to bazar. She did not go to bazar. Did dhe go to bazar?
It went to bazar. It did not go to bazar. Did it go to bazar?
They went to bazar. They did not go to bazar. Did they go to bazar?
یہ فعل کہاں استعمال ہوتا ہے؟
یہ Tense ایسے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو زمانہ ماضی میں تنہا واقع ہوئے ہوں۔ مثلاً
He told me.
اس نے مجھے بتایا۔
We got late.
ہمیں دیر ہوگئی۔
They invited everybody.
انہوں نے سب کو دعوت دی۔
یہ Tense اس کام کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں جس کے واقع ہونے کا زمانہ اب گزر گیا ہو۔ مثلاً
He worked in that office for two years.
اس نے اس دفتر میں دو سال کام کیا۔
He lived in karachi for a long time.
وہ کافی عرصہ کراچی میں رہا۔
I studied in that school for five years.
میں نے پانچ سال اس سکول میں پڑھا۔
یہ Tense ماضی کی کسی عادت کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً:
He always came late.
وہ ہمیشہ دیر سے آتا۔
I never told a lie.
میں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔
She always helped me.
اس نے ہمیشہ میری مدد کی۔
0 Comments