فقروں کی نشانی: اردو فقروں کے آخر میں تا ہے، تی ہے، تےہیں، وغیرہ آتا ہے۔ جبکہ انگریزی فقروں میں فاعل کے بعد فعل کی پہلی فارم استعمال ہوتی ہے۔
بنانے کا طریقہ: فاعل کے بعد فعل(verb) کی پہلی فارم استعمال ہوتی ہے۔ لیکنااگر صیغہ واحد غائب یعنی He ،She ،It یا کوئی واحد noun ہو تو s یا es کا اضافہ کرتے ہیں۔وہ verbs جو x , sh ,ch ,ss یا o پر ختم ہوں ان کے آگے es کا اضافہ کریں ورنہ صرف s کا۔
منفی اور سوالیہ فقرے بنانے کا طریقہ: اگر فاعل کے بعدdo not اور پھر فعل کی پہلی فارم استعمال کریں تو فقرہ منفی بن جاتا ہے۔لیکن اگر دئیے گئے فقروں کی پہلی فارم کے ساتھ s یا es کا اضافہ بھی ہو تو do not کی بجائے does not استعمال کریں اور اصل فعل کے ساتھ s یا es ختم کر دیں۔
اگر do یا does کو فقرے کے شروع میں لگا دیں تو فقرہ سوالیہ بن جاتا ہے۔ منفی سوالیہ فقرے کے لئے فقرے کے شروع میں do یاdoes پھر فاعل پھر not اور پھر اصل فعل کی پہلی فارم استعمال کریں۔
بعض اوقات ہم do not کی بجائے don't اور does not کی بجائے doesn't لکتھے ہیں۔ لیکن ان کا استعمال صرف سپوکن انگلش میں ہی صحیح ہے۔
نوٹ:اس کو مزید سمجھنے کے کئے ٹیبل نمبر 1 کا مطالعہ کریں۔
فارمولے
S + V(1st) + O
S + do(es) + not V(1st) + O
Do(es) + S + V(1st) + O?
Do(es) + S + not + V(1st) + O?
Table No. 1
یہ فعل کہاں استعمال ہوتے ہیں؟
1) یہ tense معمول کو بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً
Father goes to office.ابو دفتر جاتے ہیں ۔
Mother makes breakfast. امی ناشتہ بناتی ہے۔
I work hard. میں محنت کرتا ہوں
2) کسی عادت کے بیان کے لیے۔ مثلا
You play cricket.
تم کرکٹ کھیلتے ہو۔
We sleep early.
ہم جلدی سوتے ہیں۔
کسی رسم یا رواج کے بیان کے لیے۔ مثلاً
We entertain the guests.
ہم مہمانوں کی خاطر تواضع کرتے ہیں۔
The Muslim bury the dead.
مسلمان مردوں کو دفناتے ہیں۔
The children obey their elders
بچے بڑوں کا کہا مانتے ہیں۔
قدرت کے کسی قانون یا صداقت نامہ کے بیان کے لیے۔ مثلآ
The sun sets in the west.
سورج مغرب میں غروب ہوتا ہے
Water keeps its level.
پانی اپنی سطح ہموار رکھتا ہے ہے۔
Two and two make four.
دو اور دو چار ہوتے ہیں۔
فطرت کے کسی تقاضے کے بیان کے لیے۔مثلاً
The dogs bark.
کتے بھونکتے ہیں۔
Parents love their children.
والدین اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔
The birds fly in the air.
پرندے ہوا میں اڑتے ہیں۔
کسی بھی منظر کے بیان کے لئے۔ مثلاً
A man enters the room.
آدمی کمرے میں داخل ہوتا ہے۔
He pushes the table
وہ میز دھکیلتا ہے۔
Onece again he comes out.
ایک بار پھر وہ باہر آتا ہے۔
کسی طے شدہ پروگرام کے لئے جو کام تسلسل سے ہوتے ہیں۔مثلاً
The bus come at 8:00
بس 8 بجے آئے گی۔
We leave lahore at 5 o'clock.
ہم پانچ بجے لاہور سے روانہ ہوں گے۔
We arrive in karachi at 4:30.
ہم ساڑھے چار بجے کراچی پہنچیں گے۔
شرطیہ جملوں میں بھی۔ مثلاً
If he comes, i shall go.
اگر وہ آئے گا تو میں جاؤں گا۔
If you tell him, he will help you.
اگر تم اسے بتاؤ گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا۔
If she works hard, she will pass.
اگر وہ محنت کرے گی تو پاس ہو جائے گی۔
ایسے(verbs )کے ساتھ جو فعل جاری(progressive) میں استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاً:
He likes rice.
وہ چاول پسند کرتا ہے۔
She wants shugar.
اسے چینی چاہیے۔
0 Comments