فعل ماضی جاری
فقروں کی نشانی: اردو فقروں کے آخر میں رہا تھا، رہی تھی، رہے تھے، وغیرہ آتا ہے۔ انگریزی فقروں میں was یا were کے بعد ing فارم استعمال ہوتی ہے.
بنانے کا طریقہ: فاعل کے بعد was یا were اور ان کے بعد فعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا اضافہ کیا جاتا ہے اگر فعل کے آخر میں e آئے تو e کو ہٹا کر ing لگائیں۔
منفی اور سوالیہ فقرے بنانے کا طریقہ: اگر فقرے میں دیئے ہوئے was یا were کے فوراً بعد not لگا دیا جائے تو فقرہ منفی بن جاتا ہے. اگر was یا were کو فقرے کے شروع میں لگا دیں تو فقرہ سوالیہ بن جاتا ہے۔ منفی سوالیہ فقرے کے لئے was یا were کے بعد فاعل، پھر not اور پھر اصل فعل استعمال کریں۔
بعض اوقات ہم was not کی بجائے wasn't اور were not کی بجائے weren't استعمال کرتے ہیں۔
نوٹ: اس کو مزید سمجھنے کے لیے ٹیبل نمبر 6 کا مطالعہ کریں۔
فارمولے:
Sub + was/were + V(1st) + ing + Obj.
Sub + was/were + not + V(1st) + ing + Obj.
Was/Were + Sub + V(1st) + ing + Obj?
Was/Were + Sub + not + V(1st) + ing + Obj?
Table No. 6
Affirmative Negative Interrogative
I was coming. I was not coming. Was i coming?
We were coming. We were not coming. Were we coming?
You were coming. You were not coming. Were you coming?
He was coming. He was not coming . Was he coming?
She was coming. She was not coming. Was she coming?
It was coming. It was not coming. Was it coming?
They were coming. They were not coming. Were they coming?
یہ فعل کہاں استعمال ہوتا ہے؟
یہ Tense ایسے کاموں میں استعمال ہوتا ہے جو زمانہ ماضی میں جاری رہے ہوں اور ان کے بارے میں صحیح طور پر معلوم نہ ہو کہ کب سے کب تک جاری رہے ہیں مثلاً:
They were playing chess.
وہ شطرنج کھیل رہے تھے۔
I was reading the newspaper.
میں اخبار پڑھ رہا تھا۔
You were getting ready.
تم تیار ہو رہے تھے۔
زمانہ ماضی میں کسی مقرر وقت کے بارے میں بات کرتے وقت کہ کوئی کام اس سے پہلے شروع ہوا ہو اور اس کے بعد بھی جاری ہو۔ مثلاً:
At 8:00 he was having breakfast.
۷ بجےوہ ناشتہ کرتا تھا۔
I was studying at 10:00
دس بجے میں پڑھ رہا تھا۔
At 5.00 we were getting ready.
پانچ بجے ہم تیار ہو رہے تھے۔
کسی فعل ماضی مطلق کے ساتھ۔ مثلاً:
When I came, Naila was talking on the phone.
جب میں آیا تو نائلہ فون پر بات کر رہی تھی۔
When father arrived, I was studying.
جب ابو آئے تو میں پڑھ رہا تھا۔
When he saw, the house was burning.
جب اس نے دیکھا تو مکان جل رہا تھا۔
کسی منظر کو بیان کرتے وقت۔ مثلاً
A one man was sleeping.
ایک آدمی سو رہا تھا۔
The Girl was playing.
لڑکی کھیل رہی تھی۔
The fire was burning.
آگ جل رہی تھی۔
0 Comments