Present perfect tense

           

English Grammer

      

      فعل حال مکمل

فقروں کی نشانی: اردو فقروں کے آخر میں چکا ہے، چکی ہے، چکا ہوں، لیا ہے، گیا ہے، وغیرہ آتا ہے۔جبکہ انگریزی فقروں میں فاعل کے بعد have یا has اور اس کے بعد فعل کی تیسری فارم استعمال ہوتی ہے۔

بنانے کا طریقہ: فاعل کے بعد have یا has کے بعد فعل کی تیسری فارم استعمال کی جاتی ہے۔ جبکہHe/She/It  یا کسی واحد ناون کے ساتھ has باقی سب کے ساتھ have  استعمال کرتے ہیں۔

منفی اور سوالیہ فقرے بنانےکاطریقہ:  فقرے میں دیئے گئے have یا has کے فوراً بعد not  لگانے سے فقرہ منفی بن جاتا ہے ہے۔اگر have یا has کو فقرے کے شروع میں لگا دیں تو فقرہ سوالیہ بن جاتا ہے۔ منفی سوالیہ فقرے بنانے کے لئے have یا has کے بعد فاعل پھر not  اور اصل فعل  استعمال کریں۔

بعض اوقات ہم have not کی بجائے haven't اور has not کی بجائے hasn't بھی استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح i have کی بجائے I've ۔ we have کی بجائے we've۔ you have  کی بجائے you've۔ they have  کی بجائے They've لکھا جاتا ہے۔

نوٹ: اس کو مزید سمجھنے کے لیے ٹیبل نمبر 3 کا مطالعہ کریں۔

فارمولے:

Sub + has/have + V(3rd) + Obj 

Sub + has/ have + not + V(3rd) + Obj 

Has/Have + Sub + V(3rd) + Obj?

Has/ Have + Sub + not + V(3rd) + Obj?

Table No.3                                             

affirmative negative interrogative




یہ فعل کہاں استعمال ہوتا ہے؟


یہ Tense ایسے کاموں کے لئے استعمال ہوتا ہے جو موجودہ زمانے میں مکمل ہو چکا ہوں لیکن اسے مکمل ہوئے زیادہ دیر نہ ہوئی ہو۔ مثلاً:

I have taken food.

میں کھانا کھا چکا ہوں۔ 

He has left.

 وہ چلا گیا ہے۔ 

They have come back.

 وہ واپس آگئے ہیں۔


اس Tense کو just کے ساتھ بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً:

He has just gone out.

وہ ابھی ابھی باہر گیا ہے۔ 

I have just taken food.

 میں نے ابھی ابھی کھانا کھایا ہے۔ 

They have just told me.

 انہوں نے ابھی ابھی مجھے بتایا ہے۔


یہ Tense ہم lately' اور ,recently اور yet کے ساتھ بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً

He hasn't finished his work yet.

اس نے ابھی تک کام ختم نہیں کیا ہے۔ 

She has come here lately.

 وہ حال ہی میں یہاں آئی ہے۔

They have made changes recently.

انہوں نے حال ہی میں تبدیلیاں کی ہیں۔


اگر کوئی کام ماضی میں شروع ہوا ہو اور ابھی تک جاری ہو تو یہ Tense استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً

He has been in the army for two years.

وہ دو سال سے فوج میں ہے۔ 

I have known him since 1996.

میں اسے1996 سے جانتا ہوں۔ 

I have always writtten with my left hand.

میں نے ہمیشہ اپنے بائیں ہاتھ سے لکھا ہے۔


اگر کوئی کام ماضی میں شروع ہوا ہو اور اس وقت ختم ہو جب بات ہو رہی ہو تو اس کے لئے بھی یہ Tense استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً

I haven't seen you for ages.

بڑا عرصہ آپ سے میری ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ 

This room hasn't been cleaned for months.

 کئی ماہ سے کمرہ صاف نہیں کیا گیا ہے۔

It has been very hot lately.

حال ہی میں بہت گرمی رہی ہے۔ 


اکثر سوال و جواب میں بھی یہ Tense استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً

How long have you been here?

آپ کب سے یہاں پر ہیں؟ 

I have been here for 20 years.

 میں 20 سال سے یہاں ہوں۔ 

Have you ever been to museum.

کیا آپ کبھی عجائب گھر گئے ہیں؟


خطوں میں اکثر یہی Tense استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً

I have received your letter.

مجھے آپ کا خط ملا ہے۔ 

I haven't written for a long time.

میں نے کافی عرصے سے خط نہیں لکھا۔ 

We have been very busy lately.

ہم حال ہی میں بہت مصروف رہے ہیں۔ 


اخبارات اور نشریات میں اکثر یہی Tense استعمال ہوتا ہے۔  مثلاً

The prim Minister has decided.

وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے۔

The money has been recovered.

پیسے برآمد کیے گئے ہیں۔

The thief has broken into the shop.

چور نے دکان میں نقب لگائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments